May 5, 2024

قرآن کریم > غافر >sorah 40 ayat 56

إِنَّ الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِ اللَّهِ بِغَيْرِ سُلْطَانٍ أَتَاهُمْ إِن فِي صُدُورِهِمْ إِلاَّ كِبْرٌ مَّا هُم بِبَالِغِيهِ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ

یقین جانو کہ جو لوگ اﷲ کی آیتوں کے بارے میں جھگڑے نکالتے ہیں ، جبکہ اُن کے پاس (اپنے دعوے کی) کوئی سند نہیں آئی، اُن کے سینوں میں اور کچھ نہیں ، بلکہ اُس بڑائی کا ایک گھمنڈ ہے جس تک وہ کبھی پہنچنے والے نہیں ہیں ۔ لہٰذا تم اﷲ کی پنا ہ مانگو۔ یقینا وہی ہے جو ہر بات سننے والا، سب کچھ دیکھنے والا ہے

آیت ۵۶:   اِنَّ الَّذِیْنَ یُجَادِلُوْنَ فِیْٓ اٰیٰتِ اللّٰہِ بِغَیْرِ سُلْطٰنٍ اَتٰاہُمْ : ’’یقینا وہ لوگ جو اللہ کی آیات میں جھگڑے ڈالتے ہیں بغیر کسی سند کے جو ان کے پاس آئی ہو‘‘

         اِنْ فِیْ صُدُوْرِہِمْ اِلَّا کِبْرٌ مَّا ہُمْ بِبَالِغِیْہِ: ’’نہیں ہے ان کے دلوں میں کچھ‘ مگر تکبر جس تک وہ پہنچنے والے نہیں ہیں۔‘‘

        ان کے دلوں میں صرف بڑائی کی خواہش ہے‘ جو کبھی پوری نہیں ہو گی۔

         فَاسْتَعِذْ بِاللّٰہِ اِنَّہٗ ہُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ: ’’پس آپ اللہ کی پناہ طلب کیجیے‘ یقینا وہ سب کچھ سننے والا‘ ہر چیز کو دیکھنے والا ہے۔‘‘

UP
X
<>