April 26, 2024

قرآن کریم > الشورى >sorah 42 ayat 20

مَن كَانَ يُرِيدُ حَرْثَ الآخِرَةِ نَزِدْ لَهُ فِي حَرْثِهِ وَمَن كَانَ يُرِيدُ حَرْثَ الدُّنْيَا نُؤتِهِ مِنْهَا وَمَا لَهُ فِي الآخِرَةِ مِن نَّصِيبٍ

جو شخص آخرت کی کھیتی چاہتا ہو، ہم اُس کی کھیتی میں اور اضافہ کریں گے، اور جو شخص (صرف) دُنیا کی کھیتی چاہتا ہو، ہم اُسے اُسی میں سے دے دیں گے، اور آخرت میں اُس کا کوئی حصہ نہیں

آیت ۲۰:  مَنْ کَانَ یُرِیْدُ حَرْثَ الْاٰخِرَۃِ نَزِدْ لَہٗ فِیْ حَرْثِہٖ: ’’جو شخص آخرت کی کھیتی کا طالب ہوتا ہے تو ہم اس کے لیے اس کی کھیتی میں اضافہ کر دیتے ہیں۔‘‘

        اس مضمون کا کلائمکس سورۂ بنی اسرائیل میں بایں الفاظ بیان ہوا ہے (مَنْ کَانَ یُرِیْدُ الْعَاجِلَۃَ عَجَّلْنَا لَہٗ فِیْہَا مَا نَشَآءُ لِمَنْ نُّرِیْدُ ثُمَّ جَعَلْنَا لَہٗ جَہَنَّمَ یَصْلٰـہَا مَذْمُوْمًا مَّدْحُوْرًا) ’’جو کوئی طلب گار بنتا ہے جلدی والی (دنیا) کا، ہم اس کو جلدی دے دیتے ہیں اس میں جو کچھ ہم چاہتے ہیں، جس کے لیے چاہتے ہیں، پھر ہم مقرر کر دیتے ہیں اس کے لیے جہنم، وہ داخل ہو گا اس میں ملامت زدہ، دھتکارا ہوا۔‘‘

         وَمَنْ کَانَ یُرِیْدُ حَرْثَ الدُّنْیَا نُؤْتِہٖ مِنْہَا وَمَا لَہٗ فِی الْاٰخِرَۃِ مِنْ نَّصِیْبٍ: ’’اور جو کوئی دنیا کی کھیتی کا طالب بن جاتا ہے تو ہم اس کو اس میں سے کچھ دے دیتے ہیں، اور آخرت میں اس کا کوئی حصہ نہیں ہے۔‘‘

UP
X
<>