April 26, 2024

قرآن کریم > الشورى >sorah 42 ayat 31

وَمَا أَنتُم بِمُعْجِزِينَ فِي الأَرْضِ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِن وَلِيٍّ وَلا نَصِيرٍ 

اور تمہاری مجال نہیں ہے کہ زمین میں (اﷲ کو) عاجز کر سکو، اور اﷲ کے سوا تمہارا نہ کوئی رکھوالا ہے، نہ مددگار

آیت ۳۱:  وَمَآ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِ: ’’اور تم زمین میں (اللہ کو) عاجز کرنے والے نہیں ہو۔‘‘

        یہاں اس فقرے کے بعد ’’وَلَا فِی السَّمَاءِ‘‘ کے الفاظ گویا محذوف ہیں۔ جیسا کہ سورۃ العنکبوت میں فرمایا (وَمَآ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ) (آیت: ۲۲) ’’اور تم اسے عاجز کرنے والے نہیں ہو زمین میں اور نہ آسمان میں‘‘۔ بہر حال اللہ کی مشیت کوکوئی نہیں روک سکتا، وہ فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ ہے۔ وہ جو ارادہ کر لیتا ہے کر گزرتا ہے، اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتا۔

         وَمَا لَـکُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّلَا نَصِیْرٍ: ’’اور تمہارے لیے اللہ کے سوا نہ کوئی کارساز ہے اور نہ مددگار۔‘‘

UP
X
<>