April 26, 2024

قرآن کریم > الشورى >sorah 42 ayat 44

وَمَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِن وَلِيٍّ مِّن بَعْدِهِ وَتَرَى الظَّالِمِينَ لَمَّا رَأَوُا الْعَذَابَ يَقُولُونَ هَلْ إِلَى مَرَدٍّ مِّن سَبِيلٍ

اور جسے اﷲ گمراہ کردے، تو اس کے بعد کوئی نہیں ہے جو اُس کا مددگار بنے۔ اور جب ظالموں کو عذاب نظر آجائے گا تو تم اُنہیں یہ کہتا ہوا دیکھو گے کہ : ’’ کیا واپس جانے کا بھی کوئی راستہ ہے؟‘‘

آیت ۴۴:  وَمَنْ یُّضْلِلِ اللّٰہُ فَمَالَــہٗ مِنْ وَّلِیٍّ مِّنْ بَعْدِہٖ: ’’اور جس کو اللہ نے ہی گمراہ کر دیا ہو تو اس کے بعد اس کے لیے کوئی مدد گار نہیں۔‘‘

        جس کی گمراہی پر اللہ تعالیٰ نے ہی مہر ثبت کر دی ہو توایسے شخص کا ایسا کوئی حمایتی اور دوست ممکن نہیں جو اسے راہِ راست پر لے آئے۔

         وَتَرَی الظّٰلِمِیْنَ لَمَّا رَاَوُا الْعَذَابَ یَقُوْلُوْنَ ہَلْ اِلٰی مَرَدٍّ مِّنْ سَبِیْلٍ: ’’اور تم دیکھو گے ظالموں کو کہ جب وہ عذاب کو دیکھیں گے تو کہیں گے : کیا واپس لوٹ جانے کا بھی کوئی راستہ ہے؟‘‘

UP
X
<>