May 5, 2024

قرآن کریم > الزخرف >sorah 43 ayat 44

وَإِنَّهُ لَذِكْرٌ لَّكَ وَلِقَوْمِكَ وَسَوْفَ تُسْأَلُونَ

اور حقیقت یہ ہے کہ یہ وحی تمہارے لئے اور تمہاری قوم کیلئے ایک نیک نامی کا ذریعہ ہے، اور تم سب سے پوچھا جائے گا (کہ تم نے اس کا کیا حق ادا کیا؟)

آیت ۴۴:  وَاِنَّـہٗ لَذِکْرٌ لَّکَ وَلِقَوْمِکَ وَسَوْفَ تُسْئَلُوْنَ : ’’اور یہ (قرآن) آپ کے لیے بھی یاد دہانی ہے اور آپ کی قوم کے لیے بھی‘ اور عنقریب آپ سب سے پوچھ گچھ ہو گی۔‘‘

          یہ قرآن گویا آپ کا وظیفہ ہے ۔ آپؐ اسے ہمیشہ پڑھتے رہیے اور آپ ؐکی قوم کی ہدایت و فلاح بھی اسی میںہے۔

UP
X
<>