April 26, 2024

قرآن کریم > الزخرف >sorah 43 ayat 5

أَفَنَضْرِبُ عَنكُمُ الذِّكْرَ صَفْحًا أَن كُنتُمْ قَوْمًا مُّسْرِفِينَ

بھلا کیا ہم منہ موڑ کر اس نصیحت نامے کو تم سے اس بنا پر ہٹا لیں کہ تم حد سے گذرے ہوئے لوگ ہو؟

آیت ۵:  اَفَنَضْرِبُ عَنْکُمُ الذِّکْرَ صَفْحًا اَنْ کُنْتُمْ قَوْمًا مُّسْرِفِیْنَ: ’’کیا ہم اس ذکر کا رخ تمہاری طرف سے اس لیے پھیر دیں کہ تم حد سے بڑھنے والے لوگ ہو!‘‘

          ہم نے اپنی یہ کتابِ ہدایت ایک عظیم الشان نعمت کے طور پر تمہاری طرف نازل کی‘ جو نصیحت و یاد دہانی پر مشتمل ہے‘ مگر تم نے اس کی ناقدری کرتے ہوئے اس کی طرف سے روگردانی کی ہے۔ تو کیا ہم تمہارے اس رویے ّکی وجہ سے اپنی اس نعمت کو ہی اُٹھا لیں؟ نہیں !ابھی ہم تم لوگوں کو مزید مہلت دینا چاہتے ہیں۔ لہٰذا ابھی یہ کتاب تمہیں پڑھ کر سنائی جا تی رہے گی۔

UP
X
<>