May 7, 2024

قرآن کریم > الزخرف >sorah 43 ayat 71

يُطَافُ عَلَيْهِم بِصِحَافٍ مِّن ذَهَبٍ وَأَكْوَابٍ وَفِيهَا مَا تَشْتَهِيهِ الأَنفُسُ وَتَلَذُّ الأَعْيُنُ وَأَنتُمْ فِيهَا خَالِدُونَ

ان کے آگے سونے کے پیالے اور گلاس گردش میں لائے جائیں گے۔ اور اُس جنت میں ہر وہ چیز ہوگی جس کی دلوں کو خواہش ہوگی، اور جس سے آنکھوں کو لذت حاصل ہوگی۔ (ان سے کہا جائے گا کہ :) ’’ اس جنت میں تم ہمیشہ رہوگے

آیت ۷۱:  یُطَافُ عَلَیْہِمْ بِصِحَافٍ مِّنْ ذَہَبٍ وَّاَکْوَابٍ: ’’گردش کرائے جائیں گے ان پر سونے کی طشتریاں اور پیالے۔‘‘

           وَفِیْہَا مَا تَشْتَہِیْہِ الْاَنْفُسُ وَتَلَذُّ الْاَعْیُنُ وَاَنْتُمْ فِیْہَا خٰلِدُوْنَ : ’’اور وہاں ہو گا وہ سب کچھ جس کی طلب ہو گی انسان کے نفس کو اور جس سے نگاہیں لذت حاصل کریں گی‘ اور تم اب اس میں ہمیشہ ہمیش رہو گے۔‘‘

          جنت کے پھول‘ باغیچے‘ مناظر اور اہل جنت کی بیویاں غرض وہاں کی ہر چیز انتہائی حسین اور دلکش ہو گی۔ 

UP
X
<>