April 26, 2024

قرآن کریم > الجاثية >sorah 45 ayat 28

وَتَرَى كُلَّ أُمَّةٍ جَاثِيَةً كُلُّ أُمَّةٍ تُدْعَى إِلَى كِتَابِهَا الْيَوْمَ تُجْزَوْنَ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ 

اور تم ہر گروہ کو دیکھو گے کہ وہ گھٹنوں کے بل گرا ہوا ہے۔ ہر گروہ کو اُس کے اعمال نامے کی طرف بلایا جائے گا، (اور کہا جائے گا کہ :) ’’ آج تمہیں اُن اعمال کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے

آیت ۲۸:  وَتَرٰی کُلَّ اُمَّۃٍ جَاثِیَۃً: ’’اور تم دیکھو گے کہ ہر اُمت گھٹنوں کے بل پڑی ہو گی۔‘‘

           کُلُّ اُمَّۃٍ تُدْعٰٓی اِلٰی کِتٰبِہَا: ’’ہر اُمت کو بلایا جائے گا اس کے اعمال نامے کی طرف۔‘‘

          وہاں سر ِمحشر باری باری ندا ہو گی کہ فلاں قوم کو لے آیا جائے اور ان کا اعمال نامہ پیش کیا جائے۔

           اَلْیَوْمَ تُجْزَوْنَ مَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ: ’’آج تمہیں بدلہ دیا جائے گا ان اعمال کا جو تم کرتے رہے ہو۔‘‘ 

UP
X
<>