April 27, 2024

قرآن کریم > الجاثية >sorah 45 ayat 8

يَسْمَعُ آيَاتِ اللَّهِ تُتْلَى عَلَيْهِ ثُمَّ يُصِرُّ مُسْتَكْبِرًا كَأَن لَّمْ يَسْمَعْهَا فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ

جو اﷲ کی آیتیں سنتا ہے جبکہ وہ اُسے پڑھ کر سنائی جارہی ہوتی ہیں ، پھر بھی وہ تکبر کے عالم میں اس طرح (کفر پر) اَڑا رہتا ہے جیسے اُس نے وہ آیتیں سنی ہی نہیں ۔ لہٰذا ایسے شخص کو دردناک عذاب کی ’’ خوشخبری‘‘ سنا دو

آیت ۸   یَّسْمَعُ اٰیٰتِ اللّٰہِ تُتْلٰی عَلَیْہِ ثُمَّ یُصِرُّ مُسْتَکْبِرًا کَاَنْ لَّمْ یَسْمَعْہَا: ’’وہ سنتا ہے اللہ کی وہ آیات جو اسے پڑھ کر سنائی جاتی ہیں، پھر وہ اَڑ جاتا ہے ضد پر تکبر ّکرتے ہوئے جیسے کہ اُس نے انہیں سنا ہی نہ ہو۔‘‘

            فَـبَشِّرْہُ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ: ’’ تو آپؐ اسے ایک دردناک عذاب کی بشارت دے دیجئے۔‘‘

          یہ دراصل سردارانِ قریش کے رویے کا ذکر ہے۔ ان میں سے اکثر کا یہی حال تھا ۔

UP
X
<>