May 7, 2024

قرآن کریم > محمّـد >sorah 47 ayat 13

وَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ هِيَ أَشَدُّ قُوَّةً مِّن قَرْيَتِكَ الَّتِي أَخْرَجَتْكَ أَهْلَكْنَاهُمْ فَلا نَاصِرَ لَهُمْ

اور کتنی بستیاں ہیں جو طاقت میں اُس بستی سے زیادہ مضبوط تھیں جس نے (اے پیغمبر !) تمہیں نکالا ہے، ان سب کو ہم نے ہلاک کر دیا، اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوا

آیت ۱۳ وَکَاَیِّنْ مِّنْ قَرْیَۃٍ ہِیَ اَشَدُّ قُوَّۃً مِّنْ قَرْیَتِکَ الَّتِیْٓ اَخْرَجَتْکَ: ’’اور (اے نبی!) کتنی ہی ایسی بستیاں تھیں جو کہیں زیادہ قوت کی حامل تھیں آپ کی اس بستی سے جس نے آپ کو نکالا ہے۔‘‘

          قریش نے اپنی طاقت کے زعم میں اللہ کے رسول کو مکہ سے نکل جانے پر مجبور تو کر دیا ہے‘ لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ان سے پہلے دنیا میں ان کے شہر سے کہیں بڑے بڑے شہر آباد تھے اور ان شہروں کے باسی ان سے کہیں بڑھ کر طاقت و شوکت کے حامل تھے مگر:

          اَہْلَکْنٰہُمْ فَلَا نَاصِرَ لَہُمْ: ’’انہیں ہم نے ہلاک کر دیا‘ پس ان کا کوئی مددگار نہ ہوا۔

UP
X
<>