May 2, 2024

قرآن کریم > محمّـد >sorah 47 ayat 28

ذَلِكَ بِأَنَّهُمُ اتَّبَعُوا مَا أَسْخَطَ اللَّهَ وَكَرِهُوا رِضْوَانَهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ

یہ سب اس لئے کہ یہ اس طریقے پر چلے جس نے اﷲ کو ناراض کیا، اور اُس کی رضامندی حاصل کرنے کو خود انہوں نے ناپسند کیا، اس لئے اﷲ نے ان کے اعمال اکارت کر دیئے

آیت ۲۸  ذٰلِکَ بِاَنَّہُمُ اتَّبَعُوْا مَآ اَسْخَطَ اللّٰہَ: ’’یہ اس لیے کہ انہوں نے پیروی کی اُس چیز کی جو اللہ کو ناراض کرنے والی ہے

          وَکَرِہُوْا رِضْوَانَہٗ فَاَحْبَطَ اَعْمَالَہُمْ: ’’اور انہوں نے نا پسند کیا اس کی رضا کو ‘تو اُس نے ان کے تمام اَعمال اَکارت کر دیے۔

          قتال کے اس مرحلے پر ان لوگوں کا نفاق کھل کر سامنے آ گیا ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے مسجد نبوی میں  رسول اللہ کی اقتدا میں پڑھی گئی نمازوں سمیت ان کے اب تک کے تمام نیک اعمال ضائع کر دیے۔

UP
X
<>