May 2, 2024

قرآن کریم > محمّـد >sorah 47 ayat 29

أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ أَن لَّن يُخْرِجَ اللَّهُ أَضْغَانَهُمْ

جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) روگ ہے، کیا وہ سمجھتے ہیں کہ اُن کے چھپے ہوئے کینوں کو اﷲ کبھی ظاہر نہیں کرے گا؟

آیت ۲۹ اَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِہِمْ مَّرَضٌ اَنْ لَّنْ یُّخْرِجَ اللّٰہُ اَضْغَانَہُمْ: ’’کیا سمجھ رکھا تھا ان لوگوں نے جن کے دلوں میں روگ ہے کہ اللہ ان کے کھوٹ کو ظاہر نہیں کرے گا؟

          ان کا تو یہی خیال تھا کہ ان کے دوغلے پن کے بارے میں کسی کو خبر نہیں ہو گی اور ان کے سینوں کے کھوٹ بے نقاب نہیں ہوں گے ۔لیکن اللہ تعالیٰ نے تو ان کے نفاق کو ظاہر کر نا ہی تھا۔ سورۃ العنکبوت میں اللہ تعالیٰ نے دو ٹوک الفاظ میں فرمادیا تھا: وَلَیَعْلَمَنَّ اللّٰہُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَلَیَعْلَمَنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ:’’اور یقینا اللہ ظاہر کر کے رہے گا سچے اہل ایمان کو ‘اور ظاہر کر کے رہے گا منافقین کو بھی۔

UP
X
<>