May 18, 2024

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 100

قُل لاَّ يَسْتَوِي الْخَبِيثُ وَالطَّيِّبُ وَلَوْ أَعْجَبَكَ كَثْرَةُ الْخَبِيثِ فَاتَّقُواْ اللَّهَ يَا أُوْلِي الأَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ

 (اے رسول ! لوگوں سے) کہہ دو کہ ناپاک اور پاکیزہ چیزیں برابر نہیں ہوتیں ، چاہے تمہیں ناپاک چیزوں کی کثرت اچھی لگتی ہو۔ لہٰذا اے عقل والو ! اﷲ سے ڈرتے رہو تاکہ تمہیں فلاح حاصل ہو

آیت 100:    قُلْ لاَّ یَسْتَوِی الْخَبِیْثُ وَالطَّیِّبُ وَلَوْ اَعْجَبَکَ کَثْرَۃُ الْخَبِیْثِ:  ،،(اے بنی)  کہہ دیجیے کہ ناپاک اور پاک برابر نہیں  ہو سکتے، چاہے ناپاک شے کی  کثرت تمہیں  اچھی لگے۔ ،،

            انسان تو چاہتا ہے کہ اُس کے پاس ہر شے کی بہتات ہو،  لیکن نا جائز اور حرام طریقے سے کمایا ہوا مال اگرچہ کثرت سے جمع ہو گیا ہو مگر ہے تو خبیث اور نا پاک ہی۔  بے شک اس کی چکا چوند تمہاری آنکھوں  کو خیرہ کر رہی ہو مگر اس میں  تمہارے لیے کوئی بھلائی نہیں  ہے۔  بقول علّامہ اقبال:

نظر کو خیرہ کرتی ہے چمک  تہذیب ِحاضر کی

یہ صنّاعی مگر جھوٹے نگوں کی ریزہ کاری ہے

             فَاتَّـقُوا اللّٰہَ یٰٓــاُولِی الْاَلْبَابِ لَعَلَّـکُمْ تُفْلِحُوْنَ:  ،،تو اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اے ہوش مندو،  تاکہ تم فلاح پاؤ۔ ،،

UP
X
<>