May 18, 2024

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 113

قَالُواْ نُرِيدُ أَن نَّأْكُلَ مِنْهَا وَتَطْمَئِنَّ قُلُوبُنَا وَنَعْلَمَ أَن قَدْ صَدَقْتَنَا وَنَكُونَ عَلَيْهَا مِنَ الشَّاهِدِينَ 

انہوں نے کہا : ’’ ہم چاہتے ہیں کہ اس خوان سے کھانا کھائیں ، اور اس کے ذریعے ہمارے دل پوری طرح مطمئن ہوجائیں ، اور ہمیں (پہلے سے زیادہ یقین کے ساتھ) یہ معلوم ہوجائے کہ آپ نے ہم سے جو کچھ کہا ہے وہ سچ ہے، اور ہم اس پر گواہی دینے والوں میں شامل ہوجائیں ۔ ‘‘

آیت 113:   قَالُـوْا نُرِیْدُ اَنْ نَّـاْکُلَ مِنْہَا وَتَطْمَئِنَّ قُلُوْبُـنَا:  ،،انہوں  نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں  کہ ہم اس (خوان)  میں  سے کھائیں اور ہمارے دل بالکل مطمئن ہو جائیں ،،

            یہ اس طرح کی بات ہے جیسی حضرت ابراہیم نے کہی تھی: رَبِّ اَرِنِیْ کَیْفَ تُحْیِ الْمَوْتٰی. (البقرہ:260)۔  اسی طرح کا مشاہدہ وہ بھی طلب کر رہے تھے۔

             وَنَعْلَمَ اَنْ قَدْ صَدَقْتَنَا وَنَـکُوْنَ عَلَیْہَا مِنَ الشّٰہِدِیْنَ:  ،،اور ہمیں  معلوم ہو جائے کہ آپ نے جو کچھ ہم سے کہا وہ سچ ہے اور ہم اس پر گواہ بن جائیں ۔ ،،

            تا کہ ہمیں  آپ کی کسی بات میں  شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہ رہے اور ایسایقین ِکامل ہو جائے کہ پھر ہم جب آپ کی جانب سے لوگوں  کو تبلیغ کریں تو ہمارے اپنے دلوں میں  کہیں شک وشبہ کا کوئی کانٹا چبھا ہو انہ رہ جائے۔   ُ

UP
X
<>