May 18, 2024

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 114

قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا أَنزِلْ عَلَيْنَا مَآئِدَةً مِّنَ السَّمَاء تَكُونُ لَنَا عِيداً لِّأَوَّلِنَا وَآخِرِنَا وَآيَةً مِّنكَ وَارْزُقْنَا وَأَنتَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ 

 (چنانچہ) عیسیٰ ابنِ مریم نے درخواست کی کہ : ’’ یا اﷲ ! ہم پر آسمان سے ایک خوان اُتار دیجئے جو ہمارے لئے اور ہمارے اگلوں اور پچھلوں کیلئے ایک خوشی کا موقع بن جائے، اور آپ کی طرف سے ایک نشانی ہو۔ اور ہمیں یہ نعمت عطا فرما ہی دیجئے، اور آپ سب سے بہتر عطا فرمانے والے ہیں۔ ‘‘

آیت 114:   قَالَ عِیْسَی ابْنُ مَرْیَمَ اللّٰہُمَّ رَبَّـنَـآ اَنْزِلْ عَلَـیْنَا مَـآئِدَۃً مِّنَ السَّمَـآء:  ،،اس پر عیسٰی  ابنِ مریم نے دعا کی: اے اللہ،  اے ہمارے رب،  اتار دے ہم پر ایک دسترخوان آسمان سے،،

             تَـکُوْنُ لَنَا عِیْدًا لِّاَوَّلِنَا وَاٰخِرِنَا وَاٰیَۃً مِّنْکَ:  ،،جو عید بن جائے ہمارے لیے اور ہمارے اگلوں اور پچھلوں  کے لیے،  اور ایک نشانی ہو تیری طرف سے۔ ،،

            آسمان سے خاص تیرے ہاں  سے کھانے سے بھرے ہوئے دستر خوان کا نازل ہونا یقیناً ہمارے لیے جشن کا موقع ہو گا،  ہمارے اگلوں  پچھلوں  کے لیے ایک یادگار واقعہ اور تیری طرف سے ایک خاص نشانی ہو گا۔

             وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ:  ،،اور ہمیں  رزق عطافرما اور یقیناً تو بہترین رزق دینے والا ہے۔ ،،

UP
X
<>