May 18, 2024

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 118

إِن تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِن تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

اگر آپ ان کو سزا دیں ، تو یہ آپ کے بندے ہیں ہی، اور اگر آپ انہیں معاف فرمادیں تو یقینا آپ کا اقتدار بھی کامل ہے، حکمت بھی کامل۔ ‘‘

ٓیت 118:   اِنْ تُعَذِّبْہُمْ فَاِنَّـہُمْ عِبَادُکَ:  ،،اب اگر تو انہیں عذاب دے تو یہ تیرے ہی بندے ہیں ۔ ،،

            تجھے ان پر پورا اختیار حاصل ہے،  تیری مخلوق ہیں ۔

             وَاِنْ تَغْفِرْ لَہُمْ فَاِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ:  ،،اور اگر تو انہیں  بخش دے تو تو زبردست ہے، حکمت والا ہے۔ ،، ُ

            یہ بہترین انداز ہے۔  معافی کی درخواست بھی ہے، جس میں  بہت خوبصورت انداز میں شفقت و رأفت کا اظہار ہے،  جو نوعِ انسانی کے لیے انبیاء کی شخصیت کا خاصہ ہے۔  لیکن اس سے آگے بڑھ کر کچھ نہیں  کہہ سکتے کہ مقامِ عبدیت یہی ہے۔ تو اے اللہ! تیرا ہی اختیار ہے اور تو عزیز بھی ہے اور حکیم بھی، اگر تو انہیں  معاف فرمانا چاہے تو تجھ سے کوئی باز پرس نہیں  کر سکتا، کوئی جواب طلبی نہیں  کر سکتا کہ تو نے کیسے معاف کر دیا! 

UP
X
<>