May 3, 2024

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 22

قَالُوا يَا مُوسَى إِنَّ فِيهَا قَوْمًا جَبَّارِينَ وَإِنَّا لَن نَّدْخُلَهَا حَتَّىَ يَخْرُجُواْ مِنْهَا فَإِن يَخْرُجُواْ مِنْهَا فَإِنَّا دَاخِلُونَ 

وہ بولے، ’’ اے موسیٰ ! اُس (ملک) میں تو بڑے طاقت ور لوگ رہتے ہیں ، اور جب تک وہ لوگ وہاں سے نکل نہ جائیں ، ہم ہرگز اس میں داخل نہیں ہو ں گے۔ہاں اگر وہ وہاں سے نکل جائیں تو بیشک ہم اس میں داخل ہوجائیں گے۔ ‘‘

آیت 22:  قَالُوْا یٰمُوْسٰٓی اِنَّ فِیْہَا قَوْمًا جَبَّارِیْنَ:  ،،انہوں  نے کہا اے موسیٰ! اس میں  تو بڑے زور آور لوگ ہیں ،،

            ہم فلسطین میں  کیسے داخل ہو جائیں؟ یہاں  تو جو لوگ آباد ہیں  وہ بڑے طاقت ور،  گراں  ڈیل اور زبردست ہیں۔  ہم ان کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں؟

             وَاِنَّا لَنْ نَّدْخُلَہَا حَتّٰی یَخْرُجُوْا مِنْہَا:  ،،اورہم اس (سرزمین)  میں  داخل نہیں  ہوں  گے جب تک وہ وہاں  سے نکل نہ جائیں ۔ ،،

             فَاِنْ یَّخْرُجُوْا مِنْہَا فَاِنَّا دَاخِلُوْنَ:  ،،ہا ں  اگر وہ وہاں  سے نکل جائیں  تو پھر ہم داخل ہو جائیں  گے۔،،

UP
X
<>