May 3, 2024

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 23

قَالَ رَجُلاَنِ مِنَ الَّذِينَ يَخَافُونَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمَا ادْخُلُواْ عَلَيْهِمُ الْبَابَ فَإِذَا دَخَلْتُمُوهُ فَإِنَّكُمْ غَالِبُونَ وَعَلَى اللَّهِ فَتَوَكَّلُواْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ 

جو لوگ (خدا کا) خوف رکھتے تھے، ان میں سے دو مرد جن کو اﷲ نے اپنے فضل سے نوازا تھا، بول اُٹھے کہ ’’ تم اُن پر چڑھائی کر کے (شہر کے) دروازے میں گھس تو جاؤ۔ جب گھس جاؤ گے تو تم ہی غالب رہو گے۔ا ور اپنا بھروسہ صرف اﷲ پر رکھو، اگر تم واقعی صاحبِ ایمان ہو۔ ‘‘

آیت 23:  قَالَ رَجُلٰنِ مِنَ الَّذِیْنَ یَخَافُوْنَ:  ،،کہا دو اشخاص نے جو (اللہ کا)  خوف رکھنے والوں  میں  سے تھے،،

             اَنْعَمَ اللّٰہُ عَلَیْہِمَا:   ،،اور اللہ نے بھی ان دونوں پر انعام کیا تھا،،

            یہ دو اشخاص حضرت موسیٰ  کے شاگرد  اور قریبی حواری تھے۔  ایک تو یوشع بن نون تھے،  جو حضرت موسٰی کے بعد ان کے جانشین بھی ہوئے اور گمانِ غالب ہے کہ وہ نبی بھی تھے،  جبکہ دوسرے شخص کالب بن یفنّا تھے۔  ان دونوں  نے اپنی قوم کے لوگوں  کو سمجھانا چاہا کہ ہمت کرو:

             ادْخُلُوْا عَلَیْہِمُ الْبَابَ:  ،،تم ان کے مقابلے میں  دروازے کے اندر گھس جاؤ۔ ،،

            تم لوگ ایک دفعہ دروازے میں  گھس کر ان کا سامنا تو کرو۔

             فَاِذَا دَخَلْتُمُوْہُ فَاِنَّـکُمْ غٰلِبُوْنَ:   ،،اور جب تم اس میں  داخل ہو گے تو لازماً تم غالب ہو جاؤ گے۔ ،،

             وَعَلَی اللّٰہِ فَتَوَکَّلُوْٓا اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ:   ،،اور اللہ پرتوکل کرو اگر تم مومن ہو،،۔   

UP
X
<>