April 26, 2024

قرآن کریم > ق >sorah 50 ayat 38

وَلَــقَدْ خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِيْ سِتَّةِ اَيَّامٍ وَّمَا مَسَّنَا مِنْ لُّغُوْبٍ

اورہم نے سارے آسمان اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا، اور ہمیں ذرا سی تھکاوٹ بھی چھوکر نہیں گذری

آيت 38:  وَلَقَدْ خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ:  «اور هم نے آسمانوں اور زمين كو اور جو كچھ اس كے مابين هے پيدا كيا چھ دنوں ميں».

وَمَا مَسَّنَا مِنْ لُغُوبٍ:  «اور هم پر كوئى تھكان طارى نهيں هوئى».

يه مضمون موجوده تورات ميں كچھ اس طرح بيان هوا هے كه الله تعالى نے چھ دنوں ميں زمين وآسمان كو پيدا كيا، اور ساتويں دن آرام كر كے تھكن دور كى. اسى وجه سے يهوديوں اور عيسائيوں كے يهاں «ويك اينڈ» كو خصوصى اهميت دى جاتى هے كه الله تعالى نے چھ دن كام كرنے كے بعد ساتويں دن آرام كيا تھا، لهذا تم لوگ بھى چھ دن كام كر كے ساتويں دن آرام كرو. اس آيت ميں دراصل تورات كے اس تصور كى نفى كى گئى هے. چنانچه اسلام ميں «ويك اينڈ» كا كوئى تصور نهيں. اس حوالے سے يه تاريخى حقيقت واضح رهنى چاهيے كه اصل تورات بخت نصر كے حملے ميں گم هو گئى تھى اور دوباره اس كو يادداشت كى مدد سے مرتب كيا گيا تھا. مرتبين چونكه عام انسان تھے، نبى نهيں تھے، اس ليے ان كى يادداشتوں نے ٹھوكريں كھائيں اور بهت سى غلط باتيں بھى اس ميں شامل كر دى گئيں.

UP
X
<>