May 3, 2024

قرآن کریم > الذاريات >sorah 51 ayat 37

وَتَرَكْنَا فِيْهَآ اٰيَةً لِّلَّذِيْنَ يَخَافُوْنَ الْعَذَابَ الْاَلِيْمَ

اور ہم نے اُس بستی میں اُن لوگوں کیلئے (عبرت کی) ایک نشانی چھوڑ دی جو دردناک عذاب سے ڈرتے ہوں

آيت 37:  وَتَرَكْنَا فِيهَا آيَةً لِلَّذِينَ يَخَافُونَ الْعَذَابَ الْأَلِيمَ:  «اور هم نے اس ميں ايك نشانى چھوڑ دى ان لوگوں كے ليے جو ڈرتے هوں درد ناك عذاب سے».

قومِ لوط كى بستياں (سدوم اور عاموره) سمندر كے كنارے پر آباد تھيں، جو اب بحيره مردار (dead sea) كهلاتا هے. ان بستيوں كے بارے ميں يهى اندازه تھا كه جب زلزلے سے يه علاقه تلپٹ هوا هو گا تو يه بستياں سمندر ميں غرق هو گئى هوں گى. اب اس كى تصديق بھى هو گئى هے اور بحيره مردار كى تهه ميں ان شهروں كے كھنڈرات كو دريافت بھى كر ليا گيا هے. يهاں نشانى سے مراد يهى كھنڈرات هيں جنهيں الله تعالى نے رهتى دنيا تك لوگوں كى عبرت كے ليے ظاهر فرما ديا هے.

UP
X
<>