April 26, 2024

قرآن کریم > الـطور >sorah 52 ayat 19

كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ 

(اُن سے کہا جائے گا کہ :) ’’ خوب مزے سے کھاؤ پیو، اُن اعمال کے صلے میں جو تم کیا کرتے تھے۔‘‘

آيت 19:  كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ:  «اور كھاؤ پيو رچتا بچتا، ان اعمال كا صله جو تم كرتے رهے هو».

قبل ازيں بھى متعدد مرتبه ذكر هو چكا هے كه الله تعالى كى طرف سے اهلِ جنت كى قدر افزائى كے ليے جنّت اور اس كى نعمتوں كو ان كے اعمال كا صله قرار ديا جائے گا، جبكه اهلِ جنّت بار بار يه اقرار كريں گے كه اے همارے پروردگار! يه تيرا فضل هے جو تو نے هميں بخش ديا اور جنت كى نعمتوں سے سرفراز فرمايا، ورنه هم اس قابل هرگز نه تھے.

UP
X
<>