May 11, 2024

قرآن کریم > الـطور >sorah 52 ayat 44

وَاِنْ يَّرَوْا كِسْفًا مِّنَ السَّمَاۗءِ سَاقِـطًا يَّقُوْلُوْا سَحَابٌ مَّرْكُوْمٌ

اور اگر یہ آسمان کا کوئی ٹکڑا گرتے ہوئے بھی دیکھ لیں تو یہ کہیں گے کہ یہ کوئی گہرا بادل ہے

آيت 44:  وَإِنْ يَرَوْا كِسْفًا مِنَ السَّمَاءِ سَاقِطًا يَقُولُوا سَحَابٌ مَرْكُومٌ:  «اور اگر كبھى يه ديكھيں آسمان كا كوئى ٹكڑا گرتا هوا تو كهيں گے كه يه تو بادل هيں ته بر ته».

ان كى حالت تو يه هے كه اگر آسمان كا كوئى ٹكڑا بھى عذابِ الهى بن كر ان پر گر رها هو تو اسے بھى يه لوگ بارش برسانے والا بادل هى سمجھيں گے، جيسا كه قومِ عاد كے لوگوں نے اپنى طرف بڑھتے هوئے عذاب كو ديكھ كر كها تھا: (هَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا) {الاحقاف: 24} «يه تو بادل هے جو هم كو سيراب كرنے والا هے». يه بادل برسيں گے تو همارے علاقے ميں جل تھل كر ديں گے.

UP
X
<>