May 5, 2024

قرآن کریم > الـنجـم >sorah 53 ayat 47

وَأَنَّ عَلَيْهِ النَّشْأَةَ الْأُخْرَى

اور یہ کہ دوسری زندگی دینے کا بھی اُسی نے ذمہ لیا ہے

آيت 47:  وَأَنَّ عَلَيْهِ النَّشْأَةَ الْأُخْرَى:  «اور يه كه اسى كے ذمے هے دوباره اٹھانا».

يهاں يه نكته بهت اهم اور لائق توجه هے كه انسانوں كو دوباره اٹھانا الله تعالى نے اپنے ذمے ليا هے، گويا انسانوں كو دوباره زنده كر كے ان كا احتساب كرنا الله كے انصاف كا لازمى تقاضه هے. اگر وه انسانوں كو دوباره نهيں اٹھاتا اور ان كو ان كے اچھے برے اعمال كا بدله نهيں ديتا تو نيكو كار لوگوں كے ساتھ بهت بڑا ظلم هو جائے گا. اس ليے كه انهوں نے دنيا كى زندگى بھى آزمائشوں اور مصيبتوں ميں گزارى، سارى زندگى پھونك پھونك كر قدم ركھتے رهے، حرام خوريوں سے بچنے كے ليے روكھى سوكھى كھا كر گزاره كرتے رهے، اگر انهيں ان كى محنتوں اور قربانيوں كا صله نهيں ملتا تو اس سے بڑا ظلم اور كيا هو گا؟

UP
X
<>