May 2, 2024

قرآن کریم > الـقمـر >sorah 54 ayat 24

فَقَالُوْٓا اَبَشَرًا مِّنَّا وَاحِدًا نَّتَّبِعُهُ ۙ اِنَّآ اِذًا لَّفِيْ ضَلٰلٍ وَّسُعُرٍ

چنانچہ کہنے لگے کہ : ’’ کیا ہم اپنے ہی میں سے ایک تنہا آدمی کے پیچھے چل پڑیں؟ ایسا کریں گے تو یقینا ہم بڑی گمراہی اور دیوانگی میں جا پڑیں گے

آيت 24:  فَقَالُوا أَبَشَرًا مِنَّا وَاحِدًا نَتَّبِعُهُ:  «انهوں نے كها: كيا هم اپنے ميں سے هى ايك بشر كى پيروى كريں؟»

    إِنَّا إِذًا لَفِي ضَلَالٍ وَسُعُرٍ:  «پھر تو يقينًا هم پڑ جائيں گے گمراهى ميں اور آگ ميں».

اپنے جيسے ايك انسان كى اطاعت اور پيروى كرنے كا مطلب تو يه هو گا كه هم نے اپنے آپ كو خود هى گمراهى ميں اور آگ كے گڑھے ميں ڈال ديا. سُعُر: جمع هے سعير كى، اور سعير كے معنى آگ كے هيں. ايسى باتيں كرتے هوئے وه لوگ گويا حضرت صالح هى كے الفاظ ميں آپ كو جواب دے رهے تھے. حضرت صالح عليه السلام ان سے كهتے تھے كه اگر تم لوگ ميرى بات نهيں مانو گے تو آخرت ميں جهنم كى آگ كا ايندھن بنو گے. جواب ميں وه كهتے تھے كه تم همارى هى طرح كے ايك انسان هو، اگر هم تمهيں اپنا پيشوا مان كر تمهارے پيچھے چل پڑيں تو يه گمراهى كا راسته هوگا اور همارے ليے اسى دنيا ميں خود كو آگ ميں جھونك دينے كے مترادف هو گا.

UP
X
<>