May 5, 2024

قرآن کریم > الـرحـمـن >sorah 55 ayat 33

يٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُمْ اَنْ تَنْفُذُوْا مِنْ اَقْـطَارِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ فَانْفُذُوْا ۭ لَا تَنْفُذُوْنَ اِلَّا بِسُلْطٰنٍ

اے انسانوں اور جنات کے گروہ ! اگر تم میں یہ بل ہوتا ہے کہ آسمانوں اور زمین کی حدود سے پارنکل جاؤ۔ تم زبردست طاقت کے بغیر پار نہیں ہوسکو گے

آيت 33:  يَا مَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ إِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ تَنْفُذُوا مِنْ أَقْطَارِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ فَانْفُذُوا: اے گروهِ جِن وانس! اگرتم طاقت ركھتے هو كه آسمانوں اور زمين كے كناروں سے نكل بھاگو تو نكل بھاگو».

لَا تَنْفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطَانٍ:  «تم نكل نهيں سكو گے مگر (الله كى) سند كے ساتھ».

يه آيت مشكلات القرآن ميں سے هے. جب تك كائنات (cosmos) كى وسعتوں كے بارے ميں انسان كا علم مزيد ترقى نهيں كر جاتا، اس آيت كا مفهوم شايد هم پورى طرح سمجھ نه پائيں. موجوده صورتِ حال يه هے كه اپنى تمام تر سائنسى ترقى كے باوجود ابھى تك انسان زمين كى حدود سے نكل كر نظامِ شمسى كے كسى ايك سيارے تك بھى رسائى حاصل نهيں كر سكا. اس كى اس رفتار سے تو يهى لگتا هے كه نظامِ شمسى كى وسعتوں تك بھى اس كى رسائى كا خواب كبھى شرمنده تعبير نهيں هو سكے گا. جهاں تك اس معاملے ميں جنوں كى «استطاعت» كا تعلق هے اس كے بارے ميں قبل ازيں سورة الحجر كى آيت: 17 كے ضمن ميں وضاحت كى جا چكى هے كه وه نظام شمسى كے حدود كے اندر آسانى سے گھوم پھر سكتے هيں، ليكن نظام شمسى كى حدود كو پھلانگنے كى استطاعت وه بھى نهيں ركھتے. دوسرى طرف أَقْطَارِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ كى وسعتوں كا عالم  يه هے كه ان وسعتوں كے اندر خود نظام شمسى كى حيثيت ايك نقطے كى سى هے. ان حقائق كى روشنى ميں گروهِ جِن وانس كى اس بے بسى اور بے بضاعتى كا اندازه لگايا جا سكتا هے جس كى طرف آيت زيرِ مطالعه ميں اشاره كيا گيا هے.

قرآن حكيم ميں جب آسمانوں اور زمين كا ذكر آتا هے تو اس سے پورى كائنات مراد هوتى هے. ميرا گمان يه هے كه يهاں پورى كائنات كے كناروں سے نكل بھاگنے كے معنى معدوم هونے كے هيں. جيسا كه قيامت كے دن عذاب كے مستحق لوگ خواهش كريں گے: (يَوْمَئِذٍ يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَعَصَوُا الرَّسُولَ لَوْ تُسَوَّى بِهِمُ الْأَرْضُ وَلَا يَكْتُمُونَ اللَّهَ حَدِيثًا) {النساء: 42} «اس دن تمنا كريں گے وه لوگ جنهوں نے كفر كيا تھا اور رسول كى نافرمانى كى تھى كه كاش ان كے سميت زمين برابر كر دى جائے. اور وه الله تعالى سے كوئى بات بھى چھپا نهيں سكيں گے». ليكن همارا يه وجود چونكه الله تعالى كا عطا كرده هے، اس ليے الله تعالى كى اجازت كے بغير يه معدوم بھى نهيں هو سكتا. چنانچه اس آيت كا مفهوم ميرے خيال ميں يه هے كه تم لوگ اگر معدوم بھى هونا چاهو تو الله كى مرضى اور اجازت كے بغير (إِلَّا بِسُلْطَانٍ) ايسا نهيں كر سكو گے. والله أعلم!

UP
X
<>