May 3, 2024

قرآن کریم > الـرحـمـن >sorah 55 ayat 68

فِيْهِمَا فَاكِهَةٌ وَّنَخْلٌ وَّرُمَّانٌ

اُنہی میں میوے اور کھجوریں اور اَنار ہوں گے

آيت 68:  فِيهِمَا فَاكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ:  «ان دونوں ميں ميوے، كھجور اور انار هوں گے».

ان جنتوں كى كيفيت كے بيان ميں ايك طرف گويا عجمى پسند كى جھلك نظر آتى هے تو دوسرى طرف عربى ذوق كى عكاسى. عجمى علاقوں كے درختوں اور باغات كے جوبن كا كمال يه هے كه ان كے سبز پتوں كا رنگ گهرا هوتے هوتے سياهى مائل هو جائے. ايسے درختوں اور پودوں كا سايه بھى مثالى هوتا هے اور ان كے پھلوں كى پيداوار اور كوالٹى بھى بهترين هوتى هے. دوسرى طرف سر زمينِ عرب خصوصًا نزول قرآن كے علاقے حجاز كے ذوق كے مطابق ايك مثالى باغ كا نقشه بھى دكھايا گيا هے، يعنى پهاڑى ڈھلوان سے اُبلتا هوا چشمه، چشمے كے نشيب ميں كھجور اور انار كے درختوں كا جھنڈ اور ان درختوں كے جھرمٹ ميں انگور كى لهلهاتى بيليں!

UP
X
<>