May 2, 2024

قرآن کریم > الواقعة >sorah 56 ayat 62

وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْاَةَ الْاُوْلٰى فَلَوْلَا تَذَكَّرُوْنَ

اور تمہیں اپنی پہلی پیدائش کا پور اپتہ ہے، پھر کیوں سبق نہیں لیتے؟

آيت 62:  وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الْأُولَى:  «اور تم (اپنى) پهلى زندگى كے بارے ميں تو جانتے هى هو»

يعنى اپنى دنيوى تخليق سے متعلق تمام مراحل كے بارے ميں تو تم جانتے هو. انسانى تخليق كے مختلف مراحل كا ذكر قرآن مجيد ميں تكرار كے ساتھ آيا هے، ليكن جيسا كه قبل ازيں بھى ذكر هو چكا هے، سورة المؤمنون كى يه آيات اس موضوع پر قرآن كے ذروه سنام كا درجه ركھتى هيں:

(وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ سُلَالَةٍ مِنْ طِينٍ  ثُمَّ جَعَلْنَاهُ نُطْفَةً فِي قَرَارٍ مَكِينٍ  ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظَامًا فَكَسَوْنَا الْعِظَامَ لَحْمًا ثُمَّ أَنْشَأْنَاهُ خَلْقًا آخَرَ فَتَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ) {آيت: 12 – 14}

«هم نے پيدا كيا انسان كو مٹى كے خلاصے سے، پھر هم نے اسے بوند كى شكل ميں ايك محفوظ ٹھكانے ميں ركھا. پھر هم نے اس نطفه كو علقه كى شكل دے دى، پھر علقه كو هم نے گوشت كا لوتھڑا بنا ديا، پھر هم نے گوشت كے اس لوتھڑے كے اندر هڈياں پيدا كيں، پھر هڈيوں پر گوشت چڑھايا، پھر هم نے اسے ايك اور هى تخليق پر اٹھا ديا. پس بڑا بابركت هے الله، تمام تخليق كرنے والوں ميں بهترين تخليق كرنے والا».

تو جب اس حيرت انگيز اور پيچيده تخليقى عمل كے مختلف مراحل تمهارے علم اور مشاهدے ميں آ چكے هيں:

فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ:  «تو پھر تم سمجھتے كيوں نهيں هو؟»

تم عقل سے كام كيوں نهيں ليتے؟ تم اس سے نصيحت اور ياددهانى كيوں اخذ نهيں كرتے؟ ---- الله تعالى كى قدرت اور صناعى كے ان مظاهر كا ادراك كرلينے كے بعد بھى تمهيں يه بات كيوں سمجھ ميں نهيں آتى كه جس الله نے اس عمل سے گزار كر هميں ابتدا ميں پيدا كيا هے وه دوباره بھى هميں پيدا كر سكتا هے؟

آئنده آيات ميں الله تعالى كى خلاقى كى چند اور مثاليں بيان كى جا رهى هيں:

UP
X
<>