May 6, 2024

قرآن کریم > الواقعة >sorah 56 ayat 73

نَحْنُ جَعَلْنٰهَا تَذْكِرَةً وَّمَتَاعًا لِّلْمُقْوِيْنَ

ہم نے ہی اُس کو نصیحت کا سامان اورصحرائی مسافروں کیلئے فائدے کی چیز بنایا ہے

آيت 73:  نَحْنُ جَعَلْنَاهَا تَذْكِرَةً وَمَتَاعًا لِلْمُقْوِينَ:  «هم نے بنا ديا اس كو ايك نشانى ياد دلانے كو اور ايك بهت فائده مند چيز صحرا كے مسافروں كے ليے».

جيسا كه سوره يسين كے آيت: 80 كے ضمن ميں بھى وضاحت كى جا چكى هے، بعض صحراؤں ميں ايسے درخت پائے جاتے هيں جن كى سبز گيلى شاخوں كو آپس ميں رگڑنے سے آگ پيدا هوتى هے. يهاں پر شَجَرَتَهَا سے وه مخصوص درخت بھى مراد هے اور عام درخت بھى. كيوں كه درختوں كى لكڑى آگ جلانے كا ايك بهت بڑا ذريعه هے اور يه درخت ظاهر هے الله نے پيدا كيے هيں اور اسى نے ان ميں جلنے كى خصوصيت ركھى هے.

UP
X
<>