May 6, 2024

قرآن کریم > الواقعة >sorah 56 ayat 74

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيْمِ

لہٰذا (اے پیغمبر !) تم اپنے عظیم پروردگار کا نام لے کر اُس کی تسبیح کرو

آيت 74:  فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ:  «پس تم تسبيح بيان كرو اپنے رب كے نام كى جو بهت عظمت والا هے».

سُبْحَانَ رَبِّىَ الْعَظِيْم!

اب اگلى آيات ميں قرآن كى عظمت كا بيان هے. ان آيات كے مطالعے سے پهلے عظمتِ قرآن كے حوالے سے سورة الرحمن كے آغاز كى يه عظيم آيات بھى ذهن ميں تازه كر ليجيے: (الرَّحْمَنُ  عَلَّمَ الْقُرْآنَ  خَلَقَ الْإِنْسَانَ  عَلَّمَهُ الْبَيَانَ). قرآن كى عظمت كے اس بيان كے بين السطور ميں يه پيغام بھى مضمر هے كه انسانوں پر اس عظيم كتاب كا حق ادا كرنا لازم هے. اس حوالے سے حضور كا يه فرمان بھى هم ان آيات كے ضمن ميں پڑھ آئے هيں: ((خَيْرُكُمْ مَّنْ تَعَلَّمَ الْقُرآنَ وَعَلَّمَهُ)) كه تم ميں سے بهترين لوگ وه هيں جو خود قرآن سيكھتے اور دوسروں كو سكھاتے هيں. ان دونوں سورتوں كے مضامين چونكه عكسى ترتيب سے بيان هوئے هيں، اس ليے عظمتِ قرآن كا وه مضمون جو سورة الرحمن كے آغاز ميں آيا تھا، اس سورت كے آخر ميں آ رها هے اور سورة الرحمن كى مذكوره چار آيات كے مقابلے ميں يهاں اس موضوع پر آٹھ آيات آئى هيں.

UP
X
<>