May 19, 2024

قرآن کریم > الواقعة >sorah 56 ayat 81

اَفَبِھٰذَا الْحَدِيْثِ اَنْتُمْ مُّدْهِنُوْنَ

کیا پھر بھی تم اس کلام سے بے پروائی برتتے ہو؟

آيت 81:  أَفَبِهَذَا الْحَدِيثِ أَنْتُمْ مُدْهِنُونَ:  «تو كيا تم لوگ اس كتاب كے بارے ميں مداهنت كر رهے هو؟»

اس آيت كا مفهوم هميں تب سمجھ آئے گا جب هم ميں سے هر ايك خود كو اس كا مخاطب سمجھے كه يه آيت براه راست اس سے پوچھ رهى هے كه اے الله كے بندے! كيا تم اپنے دنياوى معاملات ومفادات كو الله كى اس نعمت كے مقابلے ميں ترجيح دے رهے هو؟ كيا تم اس عظيم كتاب كو سيكھنے سكھانے اور سمجھنے ميں سستى اور كاهلى كا مظاهره كر رهے هو؟ ذرا سوچو تو! تم نے كيسے كيسے مشكل علوم وفنون ميں مهارت حاصل كر لى هے، ان علوم كو سيكھنے كے ليے تم نے كيسى كيسى محنت كى هے اور كتنا وقت كھپايا هے! اس كے مقابلے ميں قرآنى زبان سيكھنے كے ليے تم نے كتنى كوشش كى هے؟ تو كيا تم نے اپنى دنيا كے ليے الله تعالى كى اس قدر عظيم نعمت كو پس پشت ڈالنے كا فيصله كر ليا هے؟

UP
X
<>