May 19, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 144

وَمِنَ الإِبْلِ اثْنَيْنِ وَمِنَ الْبَقَرِ اثْنَيْنِ قُلْ آلذَّكَرَيْنِ حَرَّمَ أَمِ الأُنثَيَيْنِ أَمَّا اشْتَمَلَتْ عَلَيْهِ أَرْحَامُ الأُنثَيَيْنِ أَمْ كُنتُمْ شُهَدَاء إِذْ وَصَّاكُمُ اللَّهُ بِهَذَا فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا لِيُضِلَّ النَّاسَ بِغَيْرِ عِلْمٍ إِنَّ اللَّهَ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ 

اور اسی طرح اونٹوں کی بھی دو صنفیں (نر اور مادہ اﷲ نے) پیداکی ہیں ، اور گائے کی بھی دو صنفیں ۔ ان سے کہو کہ : ’’ کیا دونوں نروں کو اﷲ نے حرام کیا ہے، یا دونوں مادہ کو ؟ یا ہر اُس بچے کو جو دونوں نسلوں کی مادہ کے پیٹ میں موجود ہو ؟ کیا تم اُس وقت خود حاضر تھے جب اﷲ نے تمہیں اِس کا حکم دیا تھا ؟ (اگر نہیں ، اور یقینا نہیں ) تو پھر اُس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اﷲ پر اس لئے جھوٹ باندھے تاکہ کسی علمی بنیاد کے بغیر لوگوں کو گمراہ کر سکے ؟ حقیقت یہ ہے کہ اﷲ ظالم لوگوں کو ہدایت تک نہیں پہنچاتا۔ ‘‘

آیت 144:  وَمِنَ الْاِبِلِ اثْنَیْنِ وَمِنَ الْبَقَرِ اثْنَیْنِ قُلْ ءٰٓالذَّکَرَیْنِ حَرَّمَ اَمِ الْاُنْثَیَیْنِ اَمَّا اشْتَمَلَتْ عَلَیْہِ اَرْحَامُ الْاُنْثَیَیْنِ:  ’’اور (اسی طرح) اونٹ میں سے دو (نر اور مادہ)، اور گائے میں سے دو (نر اور مادہ)۔ ان سے پوچھئے کیا اُس نے ان دونوں نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں ماداؤں کو؟ یا جو کچھ ان ماداؤں کے رحموں میں ہے (اسے حرام کیا ہے)؟،،

            اَمْ کُنْتُمْ شُہَدَآءَ اِذْ وَصّٰٹکُمُ اللّٰہُ بِہٰذَا:  ’’ کیا تم موجود تھے جب اللہ نے تمہیں یہ نصیحتیں کیں؟،،

            فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰی عَلَی اللّٰہِ کَذِبًا لِّیُضِلَّ النَّاسَ بِغَیْرِ عِلْمٍ:  ’’ تو اُس سے بڑھ کر ظالم کون ہو گا جوجھوٹ گھڑ کر اللہ کی طرف منسوب کر دے تاکہ لوگوں کو گمراہ کرے بغیر کسی علم کے۔،،

            اِنَّ اللّٰہَ لاَ یَہْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ:  ’’ یقینا اللہ ایسے ظالموں کو راہ یاب نہیں کرے گا۔،، 

UP
X
<>