May 18, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 150

 قُلْ هَلُمَّ شُهَدَاءكُمُ الَّذِينَ يَشْهَدُونَ أَنَّ اللَّهَ حَرَّمَ هَذَا فَإِن شَهِدُواْ فَلاَ تَشْهَدْ مَعَهُمْ وَلاَ تَتَّبِعْ أَهْوَاء الَّذِينَ كَذَّبُواْ بِآيَاتِنَا وَالَّذِينَ لاَ يُؤْمِنُونَ بِالآخِرَةِ وَهُم بِرَبِّهِمْ يَعْدِلُونَ 

ان سے کہو کہ : ’’ اپنے وہ گواہ ذرا سامنے تو لاؤ جو یہ گواہی دیں کہ اﷲ نے ان چیزوں کو حرام قرار دیا ہے۔ ‘‘ پھر اگر یہ خود گواہی دے بھی دیں تو تم اُن کے ساتھ گواہی میں شریک نہ ہونا، اور اُن لوگوں کی خواہشات کے پیچھے نہ چلنا جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے، جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے، اور جو دوسروں کو (خدائی میں ) اپنے پروردگار کے برابر مانتے ہیں

آیت 150:  قُلْ ہَلُمَّ شُہَدَآءَکُمُ الَّذِیْنَ یَشْہَدُوْنَ اَنَّ اللّٰہَ حَرَّمَ ہٰذَا:  ’’کہیے ذرا لاؤ تو سہی اپنے وہ گواہ جو یہ گواہی دے سکیں کہ اللہ نے ان چیزوں کو حرام کیا ہے۔ ،،

            کیا تمہارے پاس کوئی کتاب یا علمی سند موجود ہے جسے تم اپنے موقف کے حق میں بطورِ گواہی پیش کر سکو؟ اگر اس طرح کی کوئی ٹھوس شہادت ہے تو اسے ہمارے سامنے پیش کرو۔

            فَاِنْ شَہِدُوْا فَلاَ تَشْہَدْ مَعَہُمْ:  ’’پس اگر یہ لوگ (کٹ حجتی میں) گواہی دے بھی دیں تو آپ ان کے ساتھ گواہی مت دیجیے۔ ،،

            وَلاَ تَتَّبِعْ اَہْوَآءَ الَّذِیْنَ کَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَالَّذِیْنَ لاَ یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَۃِ وَہُمْ بِرَبِّہِمْ یَعْدِلُوْنَ:  ’’ اور مت پیروی کیجیے ان لوگوں کی خواہشات کی جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلا دیا ہے اور جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے، اور وہی ہیں جو دوسروں کو اپنے رب کے برابر ٹھہرا تے ہیں ۔،،

             اس سورہ مبارکہ کی پہلی آیت بھی «ثُمَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا بِرَبِّہِمْ یَعْدِلُوْنَ» کے الفاظ پر ختم ہوئی تھی اور اب یہ آیت بھی «وَھُمْ بِرَبِّہِمْ یَعْدِلُوْنَ» کے الفاظ پر ختم ہورہی ہے۔ یعنی آخرت کے یہ منکر اتنا کچھ سننے کے باوجود بھی کس قدر دیدہ دلیری کے ساتھ شرک پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہیں اللہ کے حضور حاضری کا کچھ بھی خوف محسوس نہیں ہو رہا اور جس کو چاہتے ہیں اللہ کے برابر کر دیتے ہیں۔  

UP
X
<>