May 5, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 160

مَن جَاء بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا وَمَن جَاء بِالسَّيِّئَةِ فَلاَ يُجْزَى إِلاَّ مِثْلَهَا وَهُمْ لاَ يُظْلَمُونَ 

جو شخص کوئی نیکی لے کر آئے گا، اُس کیلئے اُس جیسی دس نیکیوں کا ثواب ہے، اور جو شخص کوئی بدی لے کر آئے گا، تو اُس کو صرف اُسی ایک بدی کی سزا دی جائے گی، اور اُن پر کوئی ظلم نہیں ہو گا

آیت 160: مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَۃِ فَلَہ عَشْرُ اَمْثَالِہَا:  ’’جو شخص کوئی نیکی لے کر آئے گا تو اسے اس کا دس گنا اجر ملے گا۔ ،،

            وَمَنْ جَآءَ بِالسَّیِئَۃِ فَلاَ یُجْزٰٓی اِلاَّ مِثْلَہَا:  ’’اور جو کوئی بدی کما کر لائے گا تو اُسے سزا نہیں  ملے گی مگر اسی کے برابر،،

            یہ اللہ کا خاص فضل ہے کہ بدی کی سزا بدی کے برابر ہی ملے گی، لیکن نیکی کا اجر بڑھا چڑھا کر دیا جائے گا، دو دو گنا، چار گنا، دس گنا، سات سو گنا یا اللہ تعالیٰ اس سے بھی جتنا چاہے بڑھا دے: وَاللّٰہُ یُضٰعِفُ لِمَنْ یَّشَآءُ. (البقرۃ: 261)

            وَہُمْ لاَ یُظْلَمُوْنَ:  ’’اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔،،

            اُس دن کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی اور کسی کی حق تلفی نہیں کی جائے گی۔

            اگلی دو آیات جو ’’قُلْ،، سے شروع ہو رہی ہیں بہت اہم ہیں۔ یہ ہم میں سے ہر ایک کو یاد رہنی چاہئیں۔

UP
X
<>