May 5, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 162

قُلْ اِنَّ صَلَاتِيْ وَنُسُكِيْ وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِيْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ 

کہہ دو کہ : ’’ بیشک میری نماز، میری عبادت اور میرا جینا مرنا سب کچھ اﷲ کیلئے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے

آیت 162:  قُلْ اِنَّ صَلاَتِیْ وَنُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ: ’’ آپ کہیے میری نماز، میری قربانی، میری زندگی اور میری موت اللہ ہی کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔،،

            یہاں دوبارہ قُل کہہ کر حضور کو مخاطب فرمایا گیا ہے اور آپ ہی کو یہ اعلان کرنے کے لیے کہا جارہا ہے، لیکن آپ کی وساطت سے ہم میں سے ہر ایک کو یہ حکم پہنچ رہا ہے۔ کاش ہم میں سے ہر ایک یہ اعلان کرنے کے قابل ہو سکے کہ میری نماز، میری قربانی، میرا جینا اور میرا مرنا اللہ کے لیے ہے جو رب العالمین ہے۔ لیکن یہ تب ممکن ہے جب ہم اپنی زندگی واقعۃً اللہ کے لیے وقف کر دیں۔ دُنیوی زندگی کی کم از کم ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناگزیر حد تک اپنا وقت اور اپنی صلاحیتیں ضرور صرف کریں ، لیکن اس ساری تگ و دَو کو اصل مقصودِ زندگی نہ سمجھیں ، بلکہ اصل مقصودِ زندگی اللہ کی اطاعت اور اقامت ِ دین کی جدوجہد ہی کو سمجھیں۔

UP
X
<>