April 26, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 3

وَهُوَ اللَّهُ فِي السَّمَاوَاتِ وَفِي الأَرْضِ يَعْلَمُ سِرَّكُمْ وَجَهرَكُمْ وَيَعْلَمُ مَا تَكْسِبُونَ 

اور وہی اﷲ آسمانوں میں بھی ہے اور زمین میں بھی۔ وہ تمہارے چھپے ہوئے بھید بھی جانتا ہے، اور کھلے ہوئے حالات بھی، اور جو کچھ کمائی تم کر رہے ہو، اس سے بھی واقف ہے

آیت 3:   وَہُوَ اللّٰہُ فِی السَّمٰوٰتِ وَفِی الْاَرْضِ:   ’’ اور وہی اللہ ہے آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی۔‘‘

            ایسا نہیں ہے کہ آسمانوں کا خدا کوئی اور ہو زمین کا کوئی اور۔ ہاں فرشتوں کے مختلف طبقات ہیں۔  زمین کے فرشتے‘  فضا کے فرشتے اور آسمانوں کے فرشتے معین ہیں۔ پھر ہر آسمان کے الگ فرشتے ہیں۔ پھر ملائکہ مقربین ہیں۔ لیکن ذاتِ باری تعالیٰ تو ایک ہی ہے۔

            یَعْلَمُ سِرَّکُمْ وَجَہْرَکُمْ وَیَعْلَمُ مَا تَکْسِبُوْنَ:   ’’وہ جانتا ہے تمہارا چھپا بھی اورتمہارا ظاہر بھی‘  اور وہ جانتا ہے جو کچھ (نیکی یا بدی) تم کماتے ہو۔‘‘ 

UP
X
<>