May 18, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 46

قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَخَذَ اللَّهُ سَمْعَكُمْ وَأَبْصَارَكُمْ وَخَتَمَ عَلَى قُلُوبِكُم مَّنْ إِلَهٌ غَيْرُ اللَّهِ يَأْتِيكُم بِهِ انظُرْ كَيْفَ نُصَرِّفُ الآيَاتِ ثُمَّ هُمْ يَصْدِفُونَ 

 (اے پیغمبر ! ان سے) کہو : ’’ ذرا مجھے بتاؤ کہ اگر اﷲ تمہاری سننے کی طاقت اور تمہاری آنکھیں تم سے چھین لے اور تمہارے دلوں پر مہر لگا دے، تو اﷲ کے سوا کونسا معبود ہے جو یہ چیزیں تمہیں لا کر دیدے ؟ ‘‘ دیکھو، ہم کیسے کیسے مختلف طریقوں سے دلائل بیان کرتے ہیں ، پھر بھی یہ لوگ منہ پھیر لیتے ہیں

آیت 46:  قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَخَذَ اللّٰہُ سَمْعَکُمْ وَاَبْصَارَکُمْ وَخَتَمَ عَلٰی قُلُوْبِکُمْ مَّنْ اِلٰــہٌ غَیْرُ اللّٰہِ یَاْتِیْکُمْ بِہ:   ’’(اے نبي ان سے) پوچھئے! کیا تم نے کبھی غور کیا کہ اگر اللہ تمہاری آنکھیں  اور تمہارے کان چھین لے اور تمہارے دلوں  پر مہر کردے تو اللہ کے سوا کون سا معبود ہے جو دوبارہ تمہیں  یہ (ساری صلاحیتیں )  دلائے گا؟،،

            اُنْظُرْ کَیْفَ نُصَرِّفُ الْاٰیٰتِ ثُمَّ ہُمْ یَصْدِفُوْنَ:   ’’دیکھئے ہم کس طرح ان کے لیے اپنی آیات مختلف پہلوؤں  سے پیش کرتے ہیں ، پھر بھی وہ کنارہ کشی کرتے ہیں ۔،،

            ع:  ’’اِک پھول کا مضموں  ہو تو سو رنگ سے باندھوں،،  کے مصداق ہم یہ سارے مضامین پھرا پھرا کر، مختلف انداز سے مختلف اسالیب سے ان کے سامنے لا رہے ہیں ،  مگر اس کے باوجود یہ لوگ اعراض کر رہے ہیں  اور ایمان نہیں لا رہے۔

UP
X
<>