May 18, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 48

وَمَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِينَ إِلاَّ مُبَشِّرِينَ وَمُنذِرِينَ فَمَنْ آمَنَ وَأَصْلَحَ فَلاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلاَ هُمْ يَحْزَنُونَ 

ہم پیغمبروں کو اسی لئے تو بھیجتے ہیں کہ وہ (نیکیوں پر) خوشخبری سنائیں ، (اور نافرمانی پر اﷲ کے عذاب سے) ڈرائیں ۔ چنانچہ جو لوگ ایمان لے آئے اور اپنی اصلاح کر لی، ان کو نہ کوئی خوف ہو گا، اور نہ وہ غمگین ہوں گے

        اب انبیاء و رُسل کی بعثت کا وہی بنیادی مقصد بیان ہو رہا ہے جو اس سے پہلے ہم سورۃ النساء (آیت: 165)  میں پڑھ چکے ہیں: رُسُلاً مُّبَشِّرِیْنَ وَمُنْذِرِیْنَ…: 

آیت 48:   وَمَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِیْنَ اِلاَّ مُبَشِّرِیْنَ وَمُنْذِرِیْنَ:   ’’ہم نہیں  بھیجتے رہے ہیں  اپنے رسولوں کو مگر خوشخبری دینے والے اور خبردار کرنے والے بنا کر۔،،  

            فَمَنْ اٰمَنَ وَاَصْلَحَ فَلاَ خَوْفٌ عَلَیْہِمْ وَلاَ ہُمْ یَحْزَنُوْنَ:   ’’ تو جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے اپنی اصلاح کر لی تو ان پر نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں  گے۔،،

            یعنی تمام انبیاء و رُسل اہل حق کے لیے بشارت دینے والے اور اہل باطل کے لیے خبردار کرنے والے تھے۔

UP
X
<>