May 18, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 59

وَعِندَهُ مَفَاتِحُ الْغَيْبِ لاَ يَعْلَمُهَا إِلاَّ هُوَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَمَا تَسْقُطُ مِن وَرَقَةٍ إِلاَّ يَعْلَمُهَا وَلاَ حَبَّةٍ فِي ظُلُمَاتِ الأَرْضِ وَلاَ رَطْبٍ وَلاَ يَابِسٍ إِلاَّ فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ 

اور اسی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں جنہیں اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ اور سمندر اور خشکی میں جو کچھ ہے وہ اس سے واقف ہے۔ کسی درخت کا کوئی پتہ نہیں گرتا جس کا اسے علم نہ ہو، اور زمین کی اندھیریوں میں کوئی دانہ یا کوئی خشک یا تر چیز ایسی نہیں ہے جو ایک کھلی کتاب میں درج نہ ہو

آیت 59:    وَعِنْدَہ مَفَاتِحُ الْغَیْبِ لاَ یَعْلَمُہَآ اِلاَّ ہُوَ وَیَعْلَمُ مَا فِی الْبَرِّ وَالْبَحْرِ:   ’’اور اُسی کے پاس غیب کے سارے خزانے ہیں،  کوئی نہیں  جانتا اُن (خزانوں)  کو سوائے اُس کے،  اور وہ جانتا ہے جو کچھ ہے خشکی میں  اور سمندر میں۔ ،،

            وَمَا تَسْقُطُ مِنْ وَّرَقَۃٍ اِلاَّ یَعْلَمُہَا:   ’’ اور نہیں  گرتا کوئی ایک پتا بھی (کسی درخت سے) مگر وہ اُس کے علم میں  ہوتا ہے،،

            وَلاَحَبَّۃٍ فِیْ ظُلُمٰتِ الْاَرْضِ وَلاَ رَطْبٍ وَّلاَ یَابِسٍ اِلاَّ فِیْ کِتٰبٍ مُّبِیْنٍ:   ’’اور نہیں  (گرتا)  کوئی دانہ زمین کی تاریکیوں  میں،  اور نہ کوئی تر و تازہ اور نہ کوئی سوکھی چیز ،  مگرایک کتابِ مبین میں  (سب کی سب)  موجود ہیں ۔،،

            یہ کتاب مبین اللہ کا علم قدیم ہے،  جس میں  ہر شے (مَا کَانَ وَمَا یَکُوْن)  آنِ واحد کی طرح موجود ہے۔ 

UP
X
<>