May 18, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 58

قُل لَّوْ أَنَّ عِندِي مَا تَسْتَعْجِلُونَ بِهِ لَقُضِيَ الأَمْرُ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِالظَّالِمِينَ 

کہو کہ : ’’ جس چیز کی تم جلدی مچا رہے ہو، اگر وہ میرے پاس ہوتی تو میرے اور تمہارے درمیان فیصلہ ہو چکاہوتا۔ اور اﷲ ظالموں کو خوب جانتا ہے۔ ‘‘

آیت58:   قُلْ لَّوْ اَنَّ عِنْدِیْ مَا تَسْتَعْجِلُوْنَ بِہ لَقُضِیَ الْاَمْرُ بَیْنِیْ وَبَیْنَکُمْ وَاللّٰہُ اَعْلَمُ بِالظّٰلِمِیْنَ:   ’’کہہ دیجیے اگر میرے پاس وہ ہوتا جس کی تم جلدی مچا رہے ہو تو میرے اور تمہارے درمیان (کبھی کا)  فیصلہ طے ہو چکا ہوتا، اور اللہ خوب واقف ہے ظالموں  سے۔،،

            ان الفاظ سے ایک حد تک تلخی اور بیزاری ظاہر ہو رہی ہے کہ اگر یہ فیصلہ کرنا میرے اختیار میں  ہوتا تو میں  تمہیں  مزید مہلت نہ دیتا۔ اب میں  بھی تمہارے رویے سے تنگ آ چکا ہوں ،  میرے بھی صبر کا پیمانہ آخری حد تک پہنچ چکا ہے۔

UP
X
<>