May 18, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 62

ثُمَّ رُدُّواْ إِلَى اللَّهِ مَوْلاَهُمُ الْحَقِّ أَلاَ لَهُ الْحُكْمُ وَهُوَ أَسْرَعُ الْحَاسِبِينَ 

پھر ان سب کو ان کے مولا ئے برحق کی طرف لوٹا دیا جاتا ہے۔ یاد رکھو ! حکم اسی کا چلتا ہے، اور وہ سب سے زیادہ جلدی حساب لینے والا ہے

آیت 62:  ثُمَّ رُدُّوْٓا اِلَی اللّٰہِ مَوْلٰــٹہُمُ الْحَقِّ:   ’’پھر وہ لوٹا دیے جاتے ہیں  اللہ کی طرف جو اُن کا مولیٰ ہے بر حق۔،،

            اَلاَ لَـہُ الْحُکْمُ وَہُوَ اَسْرَعُ الْحَاسِبِیْنَ:   ’’آگاہ ہو جاؤ فیصلے کا اختیار اُسی کے ہاتھ میں  ہے ، اور وہ حساب کرنے والوں  میں  سب سے بڑھ کر تیز ہے۔،،

            حقیقی حاکمیت صرف اللہ ہی کی ہے۔ یہ بات یہاں  دوسری دفعہ آئی ہے۔ اس سے پہلے آیت: 57 میں  ہم پڑھ آئے ہیں: اِنِ الْحُکْمُ اِلَّا لِلّٰہِ.  کہ فیصلے کا اختیار کلیتاً اللہ کے ہاتھ میں  ہے۔ مزید فرمایا کہ وہ سب سے زیادہ تیز حساب چکانے والا ہے۔ اُسے حساب چکانے میں  کچھ دیر نہیں  لگے گی،  صرف حرفِ کن کہنے سے آنِ واحد میں  وہ سب کچھ ہو جائے گا جو وہ چاہے گا۔

UP
X
<>