May 2, 2024

قرآن کریم > الـصّـف >sorah 61 ayat 11

تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ وَتُجَاهِدُوْنَ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ بِاَمْوَالِكُمْ وَاَنْفُسِكُمْ ۭ ذٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ

(وہ یہ ہے کہ) تم اﷲ اور اُس کے رسول پر اِیمان لاؤ، اور اپنے مال و دولت اور اپنی جانوں سے اُس کے راستے میں جہاد کرو۔ یہ تمہارے لئے بہترین بات ہے، اگر تم سمجھو

آيت 11:  تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَتُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ:  «(وه يه كه) تم ايمان لاؤ الله اور اس كے رسول پر اور جهاد كرو الله كے راستے ميں اپنے مالوں اور جانوں كے ساتھ».

يعنى الله اور اس كے رسول پر ايسے ايمان لاؤ جيسا كه ايمان لانے كا حق هے. سورة النساء كى يه آيت بھى اسى مفهوم ميں اهلِ ايمان كو ايمان لانے كا حكم دے رهى هے: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا آمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ﴾ الآية. {136}.  «اے ايمان والو! ايمان لاؤ الله پر اور اس كے رسول پر .....» گويا يه ايمان كے دعوے داروں كے ليے ايسا مؤمن بننے كى دعوت هے جو سورة الحجرات كى اس آيت كے معيار پر پورے اترتے هوں: ﴿إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا وَجَاهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ﴾ {آيت: 15}.  «مؤمن تو بس وهى هيں جو ايمان لائے الله اور اُس كے رسول پر، پھر شك ميں هرگز نهيں پڑے اور انهوں نے جهاد كيا اپنے مالوں اور اپنى جانوں كے ساتھ الله كى راه ميں».

ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ:  «يه تمهارے ليے بهتر هے اگر تم سمجھ ركھتے هو».

UP
X
<>