April 26, 2024

قرآن کریم > الـقـلـم >sorah 68 ayat 33

كَذَلِكَ الْعَذَابُ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ

عذاب ایسا ہی ہوتا ہے، اور آخرت کا عذاب یقینا سب سے بڑا ہے۔ کاش یہ لوگ جانتے !

آيت 33: كَذَلِكَ الْعَذَابُ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ: «اسى طرح آتا هے عذاب! اور آخرت كا عذاب تو يقيناً بهت هى بڑا هے.»

        اس واقعے ميں تو دنيا كے عذاب كا ذكر هے. ليكن ياد ركھو دنيا كے عذاب تو نسبتاً چھوٹے اور وقتى هوتے هيں اور توبه كرنے پر ٹل بھى جاتے هيں. مثلاً ايك سال اگر پكى پكائى فصل برباد هوگئى تو الله كى طرف رجوع كرنے سے هوسكتا هے اگلے سال اس كى تلافى هوجائے، ليكن آخرت كا معامله يكسر مختلف هے. آخرت كا عذاب بهت بڑا هوگا اور اس وقت پلٹنے كا راسته اور توبه كا دروازه بھى بند هوچكا هوگا.

لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ: «كاش كه يه لوگ (اس حقيقت كو) جانتے!»

UP
X
<>