April 27, 2024

قرآن کریم > الـحاقّـة >sorah 69 ayat 46

ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ

پھر ہم ان کی شہہ رَگ کاٹ دیتے

آيت 46: ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ: «پھر اس كى گردن كاٹ ڈالتے۔»

          اس اسلوب اور لهجے ميں جو سختى هے يه در اصل ان لوگوں كے ليے هے جو قرآن كو كلام الله ماننے كو تيار نهيں تھے اور كهتے تھے كه محمد خود اپنى طرف سے باتيں بنا كر الله كى طرف منسوب كر رهے هيں۔ انهيں بتايا جا رها هے كه بد بختو! تم همارے رسول كريم كے مرتبے كو كيا سمجھو! كسى رسول كا يه مقام نهيں هے كه وه اپنے رب كے كلام ميں اپنى طرف سے كوئى ملاوٹ كرے۔ وه تم لوگوں تك ٹھيك ٹھيك وهى پهنچا رهے هيں جو همارا كلام هے۔ بفرض محال اگر وه اپنى طرف سے كوئى بات گھڑ كر همارى طرف منسوب كرديں تو يه كوئى معمولى سا جرم نهيں هے جس كا نوٹس نه ليا جائے۔

UP
X
<>