May 18, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 165

فَلَمَّا نَسُواْ مَا ذُكِّرُواْ بِهِ أَنجَيْنَا الَّذِينَ يَنْهَوْنَ عَنِ السُّوءِ وَأَخَذْنَا الَّذِينَ ظَلَمُواْ بِعَذَابٍ بَئِيسٍ بِمَا كَانُواْ يَفْسُقُونَ 

پھر جب یہ لوگ وہ بات بھلا بیٹھے جس کی انہیں نصیحت کی گئی تھی تو بُرائی سے روکنے والوں کو تو ہم نے بچالیا، اور جنہوں نے زیادتیاں کی تھیں ، اُن کی مسلسل نافرمانی کی بناپر ہم نے اُنہیں ایک سخت عذاب میں پکڑ لیا

آیت 165:  فَلَمَّا نَسُوْا مَا ذُکِّرُوْا بِہ اَنْجَیْنَا الَّذِیْنَ یَنْہَوْنَ عَنِ السُّوْٓءِ:  ’’پھر جب انہوں نے نظرانداز کر دیا اس نصیحت کو جو انہیں کی جار ہی تھی‘ تو ہم نے بچا لیا ان کو جو برائی سے روکتے تھے‘‘

            وَاَخَذْنَا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا بِعَذَابٍ بَئِیْسٍ بِمَا کَانُوْا یَفْسُقُوْنَ:  ’’اور پکڑ لیا ہم نے ان کو جو ظلم کے مرتکب ہوئے تھے بہت ہی برے عذاب میں، ان کی نافرمانی کے سبب۔‘‘ 

UP
X
<>