May 6, 2024

قرآن کریم > الـمعارج >sorah 70 ayat 14

وَمَنْ فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنْجِيهِ

اور زمین کے سارے کے سارے باشندے۔ پھر (ان سب کو فدیہ میں دے کر) اپنے آپ کو بچالے

آيت 14: وَمَن فِي الأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنجِيهِ: «اور روئے زمين پر بسنے والے تمام انسانوں كو، پھر يه (فديه) اس كو بچالے۔»

          يه اس كيفيت كى ايك جھلك هے جس كے بارے ميں همارے هاں عام طور پر كها جاتا هے كه اس روز نفسا نفسى كا عالم هوگا۔ هر شخص كو اپنى فكر هوگى اور وه چاهے گا كه خواه اس كے بيوى بچوں اور عزيز و اقارب سميت سب كو عذاب ميں جھونك ديا جائے ليكن اسے چھوڑ ديا جائے۔ اس كيفيت كا بالكل ايسا هى نقشه سوره عبس كى ان آيات ميں بھى دكھايا گيا هے: (يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ   وَأُمِّهِ وَأَبِيهِ    وَصَاحِبَتِهِ وَبَنِيهِ    لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ) «اس دن بھاگے گا انسان اپنے بھائى سے اور اپنى ماں سے اور اپنے باپ سے اور اپنى بيوى اور اپنے بيٹوں سے۔ اس دن ان ميں سے هر انسان كى ايسى حالت هوگى جو اسے دوسروں سے بے خبر كردے گى»۔ احاديث ميں آتا هے كه اس روز الله تعالى كے جليل القدر پيغمبر بھى نفسي نفسي پكار رهے هوں گے۔

UP
X
<>