May 8, 2024

قرآن کریم > الـمعارج >sorah 70 ayat 21

وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا

اور جب اُس کے پاس خوش حالی آتی ہے تو بہت بخیل بن جاتا ہے

آيت 21: وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا: «اور جب اسے بھلائى ملتى هے تو بهت بخيل بن جاتا هے»۔

          جب اسے كشادگى حاصل هوتى هے تو سب كچھ سميٹ كر اپنے هى پاس ركھنے كى كوشش كرتا هے۔

          اب اگلى آيات ميں ان انسانى كمزوريوں پر قابو پانے كے ليے راه نمائى فراهم كى گئى هے۔ اپنے مضمون كے اعتبار سے ان آيات (آيت 22 تا 35) كا سورة المؤمنون كى ابتدائى گياره آيات كے ساتھ خصوصى تعلق هے۔ قرآن مجيد كے يه دو مقامات نه صرف باهم مشابه هيں بلكه «اَلْقُرْآنُ يُفَسِّرُ بَعْضُهُ بَعْضًا» كے اصول كے مطابق ايك مقام كى بعض آيات دوسرے مقام كى بعض آيات كى وضاحت بھى كرتى هيں۔ يهاں ضمنى طور پر يه بھى جان ليجيے كه همارے «مطالعه قرآن حكيم كا منتخب نصاب» كے تيسرے حصے كا پهلا سبق ان هى دو مقامات كى آيات (سورة المؤمنون كى ابتدائى گياره آيات اور زير مطالعه سوره كى آيت 22 سے آيت 35 تك چوده آيات) پر مشتمل هے۔ ان آيات ميں در اصل بنده مؤمن كى سيرت و كردار كے ان اوصاف كى فهرست دى گئى هے جو الله تعالى كے هاں مطلوب اور پسنديده هيں۔ گويا يه اوصاف وه اينٹيں هيں جنهيں كام ميں لا كر ايك بنده مؤمن كو اپنى سيرت كى عمارت تعمير كرنا هے۔ اگر يه اينٹيں كچى هوں گى تو ان سے بنائى گئى عمارت كمزور اور بودى هونے كے باعث كفر و الحاد كے سيلاب كا سامنا نهيں كر سكے گى۔ چناں چه سيل باطل كى بلا خيزيوں كا مقابله كرنے كے ليے ضرورى هے كه هم ان اينٹوں كو خوب پخته كركے اپنى سيرت كى عمارت استوار كريں۔ بقول اكبر اله آبادى:

تو آگ ميں جل اور خاك ميں مل، جب خشت بنے تب كام چلے

ان  خام  دلوں  كے  عنصر  پر  بنياد  نه  ركھ  تعمير نه   كر

          بهر حال گذشته آيات ميں جن انسانى كمزوريوں كا ذكر هے، عمومى طور پر انسان ان ميں مبتلا هو كر ان كا شكار هوجاتے هيں۔ ليكن يه پيدائشى كمزورياں ناقابل تغير و تبدل نهيں بلكه انسان ان سے نجات پاسكتا هے۔ چناں چه مندرجه ذيل اوصاف كے حامل لوگ ان سے مستثنى هيں:

UP
X
<>