April 26, 2024

قرآن کریم > الجن >sorah 72 ayat 17

لِنَفْتِنَهُمْ فِيهِ وَمَنْ يُعْرِضْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّهِ يَسْلُكْهُ عَذَابًا صَعَدًا

تاکہ اس کے ذریعے اُن کو آزمائیں ۔ اور جو کوئی اپنے پروردگار کی یاد سے منہ موڑے گا، اﷲ اُسے چڑھتے ہوئے عذاب میں پِرودے گا۔‘‘

آيت 17: لِنَفْتِنَهُمْ فِيهِ: «تاكه هم اس (فراوانى) ميں اس كى آزمائش كريں۔»

          يعنى هم لوگوں كو خوب سيراب كركے اور انهيں مختلف النوع نعمتوں سے نواز كر ان كا امتحان ليتے هيں۔ ظاهر هے كه الله تعالى كى آزمائش كے انداز مختلف هيں، وه كسى كو توانگرى اور خوشحالى ميں آزماتا هے تو كسى كو فاقوں ميں مبتلا كركے اس كا امتحان ليتا هے۔

وَمَن يُعْرِضْ عَن ذِكْرِ رَبِّهِ: «اور جو كوئى بھى اعراض كرے گا اپنے رب كے ذكر سے»

يَسْلُكْهُ عَذَابًا صَعَدًا: «تو وه ڈال دے گا اس كو چڑھتے عذاب ميں۔»

          يعنى الله تعالى انهيں ايسے عذاب ميں ڈالے گا جس كى شدت هر لمحه بڑھتى هى چلى جائے گى۔

UP
X
<>