April 26, 2024

قرآن کریم > الجن >sorah 72 ayat 23

إِلَّا بَلَاغًا مِنَ اللَّهِ وَرِسَالَاتِهِ وَمَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَإِنَّ لَهُ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا

البتہ (جس چیز پر مجھے اِختیار دیا گیا ہے، وہ) اﷲ کی طرف سے بات پہنچا دینا، اور اُس کے پیغامات ہیں ۔ اور جو کوئی اﷲ اور اُس کے رسول کی نافرمانی کرے گا، تو اُس کیلئے جہنم کی آگ ہے جس میں ایسے لوگ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔‘‘

آيت 23: إِلاَّ بَلاغًا مِّنَ اللَّهِ وَرِسَالاتِهِ: «بس (ميرا فرض) الله كى طرف تبليغ اور اس كے پيغامات كو پهنچا دينا هے۔»

          يعنى اگر ميں نے يه فريضه انجام دينے ميں كوتاهى كى تو ميرى جواب دهى هوگى۔ اس حوالے سے الله تعالى نے سورة الاعراف كى اس آيت ميں اپنا قانون واضح طور پر بيان فرماديا هے: (فَلَنَسْأَلَنَّ الَّذِينَ أُرْسِلَ إِلَيْهِمْ وَلَنَسْأَلَنَّ الْمُرْسَلِينَ) «پس هم لازماً پوچھ كر رهيں گے ان سے بھى جن كى طرف هم نے رسولوں كو بھيجا تھا اور لازماً پوچھ كر رهيں گے رسولوں سے بھى۔»

          وَمَن يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ: «اور جو كوئى بھى الله اور اس كے رسول (صلى الله عليه وسلم) كى نافرمانى كرے گا»

فَإِنَّ لَهُ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا: «تو اس كے ليے جهنم كى آگ هے جس ميں وه هميشه هميش رهے گا۔»

UP
X
<>