April 26, 2024

قرآن کریم > الجن >sorah 72 ayat 24

حَتَّى إِذَا رَأَوْا مَا يُوعَدُونَ فَسَيَعْلَمُونَ مَنْ أَضْعَفُ نَاصِرًا وَأَقَلُّ عَدَدًا

(اور یہ لوگ نافرمانی کرتے رہیں گے) یہاں تک کہ جب وہ چیز انہیں نظر آجائے گی جس سے انہیں ڈرایا جارہا ہے تو اُس وقت انہیں پتہ چل جائے گا کہ کس کے مددگار کمزور ہیں ، اور کون تعداد میں کم ہے

آيت 24: حَتَّى إِذَا رَأَوْا مَا يُوعَدُونَ: «يهاں تك كه جب وه ديكھيں گے وه چيز جس كى انهيں دھمكى دى جارهى هے۔»

فَسَيَعْلَمُونَ مَنْ أَضْعَفُ نَاصِرًا وَأَقَلُّ عَدَدًا: «اس وقت انهيں معلوم هوجائے گا كه كون كمزور هے مدد گاروں كے اعتبار سے اور كون اقليت ميں هے تعداد كے لحاظ سے۔»

          سرداران قريش كے طعنوں ميں سے حضور صلى الله عليه وسلم كے ليے ايك طعنه يه بھى تھا كه آپ صلى الله عليه وسلم كى محفل كے مقابلے ميں همارى محفليں زياده باوقار اور پر رونق هوتى هيں۔ آپ صلى الله عليه وسلم تو نچلے طبقے كے چند غريب، كمزور اور نادار افراد كو لے كر بيٹھے هوتے هيں جب كه همارى محفلوں ميں بڑے بڑے لوگ شريك هوتے هيں۔ اس آيت ميں ان كے اس طعنے كا جواب ديا گيا هے كه قيامت كے دن انهيں معلوم هوجائے گا كه اپنے حمايتيوں كى طاقت اور تعداد كے لحاظ سے كس كى كيا حيثيت هے۔ سوره مريم ميں يه مضمون زياده واضح انداز ميں آيا هے۔

UP
X
<>