April 26, 2024

قرآن کریم > الـنازعات >sorah 79 ayat 40

وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى

لیکن وہ جو اپنے پروردگار کے سامنے کھڑا ہونے کا خوف رکھتا تھا، اور اپنے نفس کو بُری خواہشات سے روکتا تھا

آيت 40: وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ: «اور جو كوئى ڈرتا رها اپنے ربّ كے حضور كھڑا هونے (كے خيال) سے»

        سورة الحاقّة ميں اس پيشى كى كيفيت يوں بيان كى گئى هے: (يَوْمَئِذٍ تُعْرَضُونَ لَا تَخْفَى مِنْكُمْ خَافِيَةٌ) «جس دن تم پيش كيے جاؤ گے تمهارى كوئى مخفى سے مخفى شے بھى چھپى نهيں رهے گى۔»

وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى: «اور اس نے روكے ركھا اپنے نفس كو خواهشات سے۔»

اس نے اپنى زندگى ميں اپنے نفس كى باگيں هميشه كھينچ كر ركھيں اور غلط خواهشات كے معاملے ميں اسے منه زورى نه كرنے دى۔

UP
X
<>